پروازوں میں کمی،ٹکٹس 40 فیصدمہنگے،تارکین وطن عیدپردیس میں گزارنے پر مجبور

حکومت کی جانب سے غیرملکی پروازوں میں 80 فیصد کمی کے فیصلے کے بعد ایئرٹکٹس 30 سے 40 فیصد مہنگے ہو گئے، اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت عیدالفطر پردیس میں گزارنے پر مجبور ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے غیرملکی پروازوں میں 80 فیصد کمی کے فیصلے نے تارکین وطن کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، پردیسیوں کی اپنے دیس میں پیاروں کے ساتھ عید منانے کی خواہش ادھوری رہ جانے کا خدشہ ہے۔

حکومتی اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں سے عید پر واپس آنے کے خواہش مند تارکین وطن کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔ٹکٹس کی عدم دستیابی اور کرایوں میں 30 سے 40 فیصد اضافے نے بیشتر اوورسیز پاکستانیوں کو عید پردیس میں گزارنے پر مجبور کردیا ہے۔

شارجہ، دبئی سمیت متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کا یکطرفہ کرایہ 650 درہم سے بڑھ کر 1 ہزار درہم تک پہنچ گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی مشکلات کے پیش نظر حکومت فوری اقدامات کرے۔

Comments are closed.