پاکستان نے افغان صوبے لوگر کے دارالخلافہ میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان صوبے لوگر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں قیمتی جانی نقصان کا ضیاع اور متعدد افراد زخمی ہوئے، پاکستانی حکومت اور عوام جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، افغان بھائیوں کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان امن، ترقی اوراستحکام کیلئے افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
Comments are closed.