پاکستان ڈنمارک کے ساتھ مختلف شعبوں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا متمنی ہے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے، تجارت، سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کا متمنی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ڈنمارک میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں ملاقات  کی، جس میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات کے استحکام اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ڈنمارک کے وزیرخارجہ ژپے کوفو کا حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے روابط کے فروغ کا مظہر ہے، پاکستان، ڈنمارک کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے، تجارت، سرمایہ سمیت باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کا متمنی ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دو طرفہ کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے پاکستان کے سفیر احمد فاروق کی خدمات کو سراہا، احمد فاروق نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

Comments are closed.