بارسلونا،دکان میں آتشزدگی،پاکستانی نژاد فیملی دو بچوں سمیت جل کرجاں بحق

 بارسلونا: بارسلونا کے پلاسہ تیتوان کی ایک دکان میں آتشزدگی سے ماں، باپ اور دو معصوم بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ آج صبح پیش آیا ہے ، بچوں کے والد پاکستانی جبکہ والدہ کا تعلق رومانیہ سے تھا، ایک بچے کی عُمر ایک سال جبکہ دوسرے کی تین سال تھی۔

یہ خاندان گزشتہ دس سال سے کاتالونیا میں مقیم تھا جبکہ اس سے پہلے سنت آدریاہ اور بادالونا میں رہائش پذیر تھے ۔ بد قسمت خاندان کا ذریعہ معاش “چاتاررا” (کباڑ)اکٹھا کرکے بیچنا تھا۔ہمسائیوں کے مطابق دکان میں بجلی اور پانی کے کنکشن بھی ڈائریکٹ لگائے گئے تھے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات  شروع کردی ہیں۔

Comments are closed.