آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچےگا،14مارچ سے مذاکرات ہوں گے

آئی ایم ایف   اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا ۔ آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام کی پیش رفت پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک ہوں گے ۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ا1 ارب 10کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف
جائزہ مشن کے دورے کے دوران آئندہ قرض پروگرام سے متعلق بھی بات چیت متوقع ہے۔
 آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام، اسٹیٹ بینک حکام، پلاننگ کمیشن اور پیٹرولیم ڈویژن سے مذاکرات کرے گا۔

Comments are closed.