پاک بھارت آبی مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد اتوار کو نئی دہلی روانہ ہوگا

اسلام آباد (چمن عباس) پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے پانچ رکنی پاکستانی وفد اتوار کو ہمسایہ ملک جائے گا۔

پاک بھارت آبی مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 30 اور 31 مئی کو ہوں گے، مذاکراتی ایجنڈے میں بیراجوں کی مشترکہ انسپکشن کا شیڈول شامل ہے جبکہ یہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے، جن میں آبی معاملات، بالخصوص سیلابی پانی سے متعلق معلومات کی پیشگی معلومات فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں انڈس واٹرکمشنرز کی سالانہ رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، بھارت کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر پر بات چیت ہوگی، پاکستانی وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگا، وفد یکم جون کو واپس پاکستان پہنچے گا۔اس سے قبل مارچ میں پاکستان میں مذاکرات ہوئے تھے۔

Comments are closed.