کباب جیز ریسٹورنٹ ہکسول کی شاندارکاوش، پاک بھارت میچ بڑی سکرین پر دکھایا

خواتین، بچوں سمیت تارکین وطن کی بڑی تعداد شریک،جوش و جذبہ دیدنی، تاریخی جیت پر منچلوں کے بھنگڑے

نیویارک کے شہر ہکس ول میں مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کا بڑا مقابلہ بڑی سکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا، شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرورخاک ملایا تو نیویارک میں بسنے والے تارکین وطن خوشی سے نہال ہو گئے۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں تاریخ رقم ہوگئی اور شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو چاروں شانے چت کر کے پہلی مرتبہ انڈیا کے خلاف میگا ایونٹ میں152رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے10وکٹوں سے فتح سمیٹ لی ہے۔

امریکی ریاست نیویارک کے شہر ہِکس وِل میں مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ کباب جیز کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا میچ بڑی سکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا تو پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کے لئے کھابوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

، قومی ٹیم کی طرح کباب جیز ہوٹل کے اندر منعقدہ ایونٹ میں بھی پاکستانیوں شائقین چھائے رہے، اور قومی ٹیم کی بھرپور حمایت کی،سنسنی خیز میچ کے دوران ہر چوکے، چھکے پر لسی کے دور چلتا رہا جب کہ قومی ٹیم کی جیت پر مٹھائی تقسیم کی گئی، منچلوں نے بھنگڑے ڈال کر فتح کا جشن منایا۔

شرکاء نے کباب جیز کی جانب سے کیے گئے انتظامات، روایتی کھانوں کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ میچز بھی اسی طرح بڑی سکرین پر دکھائے جائیں گے۔ کباب جیز کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی میچ دیکھنے کے لئے آنے والوں کے شکر گزار ہیں انہوں نے آئندہ میچز بھی اس طرح بڑی سکرین پر دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

Comments are closed.