پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا تین روزہ دورہ پاکستان، صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ ، وزیر خارجہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اوردہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔دہشت گردی کے خلاف تعاون کے معاہدے کی توثیق ، آئندہ پانچ برس میں پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے آٹھ شعبہ جات میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔

نور خان ا ئیر بیس آمد پروفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ان کا استقبال کیا، اس کے ایرانی صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔۔

 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ و ن آن ون ملاقات ہوئی اور نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا۔ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پر پُرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان ایران مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا لگایا جبکہ دونوں رہنما اسلام آباد کی ایک شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دینے کی تقریب میں بھی شریک بھی ہوئے ، وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کی۔

ایرانی صدر سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی ملاقات کی اور اہم علاقائی اور عالمی ماور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ایرانی صدر لاہور اور کراچی بھی جائیں گے ۔

 

Comments are closed.