پاکستان اورسوئٹزرلینڈ کے سفیروں کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا عزم

پاکستان کے سوئٹزرلینڈ کے لئے حال میں تعینات کیے گئے سفیر عامر شوکت اور اسلام آباد میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینیڈکٹ ڈی سرجیٹ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

سوئس سفیر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ان کی سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر عامرشوکت کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی، پاکستان، سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

سوئس سفیرنے توقع ظاہر کی کہ عامر شوکت نئی ذمہ داریوں کو بااحسن انجام دیں گے، پاکستانی اور سوئس سفیروں نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قریبی روابط قائم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Comments are closed.