اسلام آباد:پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون 2021،ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں اختتام پذیر ہوگئیں ۔ تین ہفتوں پر محیط مشقوں کا مقصد جدید فوجی رجحانات اختیار کرنا اور باہمی تعاون تھا۔
مشقوں میں ترکی کی خصوصی فورسز اور پاکستان کی ایس ایس جی نے حصہ لیا اور انسداد دہشت گردی، کلوز کوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ اور فائر اینڈ مو کی ڈرلز کی گئیں۔ ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیئرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کروانے کی خصوصی مشقیں بھی اس کا حصہ تھیں ۔

تین ہفتوں تک جاری رہنے والی یہ مشترکہ مشقیں دونوں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی۔گزشتہ سال کورونا کے باوجود 11 بین الاقوامی تربیتی مشقیں کی گئیں جبکہ رواں سال 25 انٹرنیشنل تربیتی مشقیں کی جائیں گی۔
Comments are closed.