دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
پاکستان بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد عوام نے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں، پاکستانی عوام نے ہمیشہ کی طرح اپنے مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کو بھی دعاوں میں یاد رکھا اور فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لیے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔
ملک بھر میں نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ عید کے تینوں دن جاری رہے گا، شہری اللہ کی راہ میں انفرادی اور اجتماعی قربانی کر رہے ہیں، قربانی کا گوشت مساکین اور غربا میں تقسیم کیا جائے گا۔
Comments are closed.