پاکستان، چین کی عالمی برادری سے افغان عوام کی مدد کی اپیل

اسلام آباد۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے چینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی اس دوران دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے افغان عوام کی مدد کی اپیل کی تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے اور عدم استحکام کے علاوہ باہمی لڑائی کی روک تھام ہوسکے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر نو میں تعاون کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کمیونسٹ پارٹی کی 100 ویں سالگرہ اور چینی عوام کی غربت کے خاتمے کے لیے بے مثال کامیابیوں پر مبارکباد دی۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط اور سی پیک گرین ڈیولپمنٹ کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اعلی معیار کے مطابق فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.