پاکستان کی مسجد اقصیٰ پرحملے کی مذمت،فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کا مطالبہ

پاکستان نے مسجد اقصیٰ میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے معصوم نمازیوں پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں ایسے حملے انسانی اقدار اور بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حکومت پاکستان اور عوام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کے موقف کا اعادہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھائے، دیرپا اور مستقل امن کے لیے مسئلہ فلسطین دو ریاستوں کے قیام کی بنیاد پر حل کیا جائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی پوزیشن پر واپس جائیں، القدس الشریف کو آزاد ریاست فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا جائے۔

Comments are closed.