بارباڈوس: پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔
قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز مانچسٹر سے بارباڈوس پہنچا جہاں کورونا وائرس ارائیول ٹیسٹنگ کی گئی۔ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک قرنطینہ میں رہیں گے اور کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.