مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کر دیا۔ ترجمان نے کہاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان کو مو قف واضح ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں۔وزیر اعظم واضح کر چکے ہیں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔ پاکستان قطعی طور پر فلسطینی عوام کے جائز حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کاکہنا تھاکہ مسئلہ فلسطین کے دیر پا امن کے لیے یو این قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے۔پاکستان 1967 کی سرحدات اور دارلخلافہ القدس الشریف پر مشتمل آزاد ریاست فلسطین کا حامی ہے۔۔

Comments are closed.