پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کینیڈا پہنچ کر غائب ہو گئی

خاتون ایئرہوسٹس کو ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز 784 پر فرائض انجام دینا تھے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ٹورنٹو فلائٹ پر تعینات ائیر ہوسٹس مبینہ طور پر کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق فائزہ مختار نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی جو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پہنچی اور پھر لاپتہ ہوگئی۔
پی آئی اےکی مبینہ طور پر سلپ ہو جانے والی خاتون ایئرہوسٹس کو ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز 784 پر فرائض انجام دینا تھے۔فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لئے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہو۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فائزہ مختار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کینیڈا میں سلپ ہونے والے تمام فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے ایف آئی اے سے بھی کارروائی کے لئے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://www.piac.com.pk/

Comments are closed.