پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ جلد اسٹاف لیول معاہدے کی نوید سنا دی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کے دوران اسحاق ڈار سے عالمی مالیاتی اداروں کے کوشگوار مذاکرات ہوئے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بذریعہ ویڈیو لنک آئی ایم ایف اور عالمی بنک موسم بہار اجلاسوں میں شرکت کی جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ نواں جائزہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف کو موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت نویں جائزے کیلئے تمام پیشگی اقدامات مکمل ہو چکے ہیں، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے،
اعلامیے کے مطابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اورنواں جائزہ مذاکرات کے پیشگی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی حمایت کا اظہار کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ جلد اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کی امید کا اظہار بھی کیا۔

Comments are closed.