حکومت کا کوروناویکیسن خریداری کیلئےعالمی مالیاتی اداروں سے معاونت لینے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے انسداد کورونا ویکیسن کی پیشگی خریداری کے سلسلے میں عالمی اداروں سے مالی معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے، انسداد کورونا ویکسین طبی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اقتصادی امور ڈویژن کے ذریعے عالمی اداروں سے مالی معاونت کے لئے بات چیت کرے گی،مالی معاونت کے لئے عالمی بنک، اے ڈی بی اور یونیسیف سے رابطہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے،

دستاویز کے مطابق عالمی اداروں سے کورونا کی خریداری کے اخراجات کے امور پر بات چیت کی جائے گی، کورونا ویکسین طبی عملے اورتشویش ناک حالت والے مریضون کو فراہم کی جائےگی،مشیر ادارہ جاتی اصلاحات نے تجویز دی ہے کہ طبی عملے کوویکیسن مفت فراہم کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی پیشگی خریداری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے کورونا ویکسین مفت تقسیم کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ویکسین کی کچھ نہ کچھ قیمت مقرر کی جائے۔

Comments are closed.