عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے پاکستان کو دو ارب 75 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 27 ارب 41 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی مالیالی فنڈ کی جانب سے جاری 2 ارب 75 کروڑ ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی ہے، آئی ایم ایف نے یہ فنڈ حال میں پاکستان کے لئے مختص کیے تھے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آ ایم ایف کی جانب سے ملنے والے فنڈ کے بعد پاکستان کے زمبادلہ کے ذخائر 27 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے پاس 20 ارب 37 کروڑ ڈالر اور کمرشل بنکوں کے پاس 7 ارب 4 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر تاریخ کی بلند ترین سطح 27 ارب 41 کروڑ ڈالر تک پہنچے ہیں۔
Comments are closed.