کورونا کی تباہ کاریاں۔۔ پاکستان میں مزید 112اموات، 4 ہزار976 کیسز رپورٹ

پاکستان کورونا وائرس سے مسلسل پانچویں روز سو سے زائد اموات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، قاتل وباء ایک روز کے دوران مزید 112 زندگیاں نگل گئی جب کہ چار ہزار 976 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وباء کی صورتحال، وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے جائزہ کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں 65 ہزارسےزائد ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے4ہزار976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ایکٹوو کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 108 ہوگئی ہے جب کہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 112 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے، جس کے بعد اس وباء سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد سولہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ایک روز کے دوران پنجاب میں62،خیبرپختونخوا36،اسلام آباد اورآزادکشمیر میں پانچ پانچ جبکہ سندھ میں تین مریض جاں بحق ہوئے۔

Comments are closed.