پاکستان میں کورونا وبا کی صورتحال مسلسل تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 32 اموات اور 3 ہزار 752 کیسز ریکارڈ کیے گئے، ملک میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.51 فیصد تک پہنچ گئی۔
ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے قائم قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 947 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 ہزار 752 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نئے کیسز کے بعد ملک میں وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ67 ہزار 92 ہوگئی، پنجاب میں3لاکھ 53ہزار 238 افراداس خطرناک وبا کا شکار ہو چکے ہیں، خیبرپختوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 925 جب کہ بلوچستان میں 29 ہزار 571 کورونا کیسز سامنے آئے۔اسلام آباد میں 85ہزار780، آزاد کشمیر میں23ہزار93 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد7 ہزار 747 ہوگئی۔
ملک میں کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد23ہزار48 تک پہنچ گئی ہے، پنجاب میں10 ہزار 944اورسندھ میں5 ہزار 833 اموات ہوئیں،خیبرپختونخوا میں4 ہزار 420اوراسلام آباد میں 793اموات ہو چکی ہیں، قاتل وباء نے بلوچستان میں 325 اور گلگت بلتستان 123 زندگیوں کا خاتمہ کیا، آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد610ہوگئی۔
Comments are closed.