وزارت خارجہ نے حال ہی میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے وفد کے دورہ اسرائیل پر وضاحت جاری کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں سرکاری وفد یا حکومتی اجازت کے تاثر کو مسترد کردیا ہے۔
دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ ایک غیر ملکی این جی او کے زیراہتمام اسرائیل کا دورہ کیا گیا جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے، اس حوالے سے پاکستانی پالیسی پر مکمل قومی اتفاق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، پاکستان فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ دفتر خارجہ کا مؤقف ایسے وقت پر سامنے آیا جب حال ہی میں اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے دو ہفتے قبل امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ایک وفد سے اسرائیل میں ملاقات کی تصدیق کی تھی تاہم وفد میں شامل افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔
Comments are closed.