پاکستان میں کورونا وائرس تشخیصی شرح اور اموات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ چند گھنٹوں میں قاتل وباء نے مزید 118 زندگیوں کا خاتمہ کر دیا، جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار788 ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 112 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن سے میں 3 ہزار 838 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، پاکستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7 عشاریہ 36 فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہو چکی ہے،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 636 ، پنجاب میں 3لاکھ 93 ہزار136، خیبرپختونخواہ میں 1لاکھ 61 ہزار 853 اور بلوچستان میں 32 ہزار 230 ہو چکی ہے،اسلام آباد میں 99 ہزار 263، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 906 اور آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 95 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےاعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ایک روز میں 118 اموات رپورٹ ہوئیں
پنجاب میں سب سے زیادہ 53مریض جان کی بازی ہار گئے، سندھ میں41،خیبرپختونخوا19،اسلام آباد 3اور آزاد کشمیرمیں 2 مریض جاں بحق ہوئے، مجموعی اموات 25ہزار788ہو گئی۔
Comments are closed.