پاکستان میں کورونا کی قاتل وباء مسلسل زندگیاں نگل رہی ہے، ایک دن میں مزید 148 اموات اور پانچ ہزار 499 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 47 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 499 افراد کے اس وباء سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی، جب کہ قاتل وائرس مزید 148 زندگیاں نگل گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق نئے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز 83 ہزار 162 ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں 44 ہزار 842، سندھ میں 8 ہزار 585، خیبرپختونخوا میں 13 ہزار669، اسلام آباد 12 ہزار704، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں ایک ہزار 5 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 254 فعال کیسز ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک اموات کی مجموعی تعداد16 ہزار600 تک پہنچ گئی ہے۔522 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔5ہزار 350 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 11.62 فیصد رہی۔
اگر اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی بات کی جائے تو ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 تک پہنچ گئی۔ جن میں سے سندھ میں 2 لاکھ 74 ہزار 196، پنجاب میں 2 لاکھ 76 ہزار 535، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 8 ہزار 462، بلوچستان میں 21 ہزار 127 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد میں 70 ہزار 984، آزادکشمیرمیں 15 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 204 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
Comments are closed.