پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 27 افراد کورونا مرض کے خلاف جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ خطرناک وبا سے مزید 991 افراد متاثر ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 269 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 991 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 تک پہنچ چکی ہے، جس میں سے 3 لاکھ 44 ہزار 799 پنجاب اور 3 لاکھ 31 ہزار 94 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار 819، اسلام آباد میں 82 ہزار313، بلوچستان میں 26 ہزار 529، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 771 کورونا مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار940ہوگئی، پنجاب میں10 ہزار 615 اورسندھ میں5 ہزار 314 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، خیبرپختونخوامیں4 ہزار257، اسلام آبادمیں775، بلوچستان300 اور گلگت بلتستان108 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد571 ہوگئی۔
Comments are closed.