پاکستان میں کورونا کے وارجاری: ایک دن میں مزید 30 اموات، 907 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، قاتل وباء مزید 30 انسانی زندگیاں نگل گئی، جب کہ 907 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ49 ہزار سے تجاوز کر گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 34 ہزار 754 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 949 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی حکام کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 65 افراد اس وبا سے متاثرہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 254 ہو گئی ہے،خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار 75، بلوچستان میں 26ہزار 633 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد میں82ہزار368، آزاد کشمیر میں19 ہزار 967 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 5813 ہوگئی۔

قاتل وباء گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 انسانی زندگیاں نگل گئی، کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں10 ہزار 642 اور سندھ میں5 ہزار 341 اموات ہو چکی ہیں۔ ‏خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 269 اور‏ اسلام آباد میں775 افراد اس وباء کا شکار بنے، ‏بلوچستان301 ، ‏گلگت بلتستان108 اور ‏آزادکشمیر میں کورونا سےاموات کی تعداد571ہوگئی۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 20 رہ گئی ہے، سندھ میں 19 ہزار 615، پنجاب میں 9 ہزار 655، خیبرپختونخوا میں2 ہزار271 ایکٹو کیسز ہی، اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 130، گلگت بلتستان میں 136، بلوچستان میں 753 اور آزاد جموں و کشمیر میں460 کیسز ہیں۔

Comments are closed.