پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، قاتل وائرس سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 613 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 57 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جن میں سے تین ہزار 613 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 32 ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 327، پنجاب میں 4 لاکھ 3 ہزار 157 تک پہنچ چکی ہے، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 65 ہزار 200 ،بلوچستان 32 ہزار 403،اسلام آباد میں 1 لاکھ 956، گلگت بلتستان میں 10 ہزار51 اور آزاد جموں وکشمیر میں 32 ہزار 824 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز کورونا سے لڑتے ہوئے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں وباء کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 232 ہو گئی ہے۔ اب تک پنجاب میں12 ہزار66، سندھ میں6 ہزار 960، خیبرپختونخوا میں5 ہزار 107 اور اسلام آباد میں 874اموات ہو چکی ہیں، بلوچستان 340 اور گلگت بلتستان177 ، آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 708 ہوگئی۔
Comments are closed.