پاکستان میں کورونا سے مزید 39 اموات، ایک دن میں 1 ہزار742 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے وائرس جاری ہے ایک دن میں مزید 39 افراد مہلک وباء کے باعث انتقال کر گئے، جب کہ ایک ہزار سات سو سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے 27 انسانی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا، جس کے بعد ملک میں وباء کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 تک پہنچ گئی ہے، ایک دن میں کورونا کے ایک ہزار 742 نئے کیسز سامنے آئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 832 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق اب تک سندھ میں 4 لاکھ 57 ہزار 458  کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 92 افراد وباء سے متاثر ہوچکے ہیں، خیبرپختونخواہ میں 1 لاکھ 73 ہزار 796 اور اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 417 کورونا کیسز ہیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار321، بلوچستان میں 32 ہزار 916 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 127 افراد وباء سے متاثرہ ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3.30 فیصد ہیں جب کہ 3 ہزار 768 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 377 مریض صحت یاب ہوئے۔

Comments are closed.