کورونا وائرس کے پاکستان میں وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خطرناک وائرس مزید 40 زندگیاں نگل گیا۔ ملک بھر میں مزید 3 ہزار 449 افراد اس وباء کا شکار ہونے کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں وباء کی صورتحال، مریضوں اور اموات سے متعلق جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 40اموات جب کہ 3ہزار 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھرمیں خطرناک وباء کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار757 جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد6لاکھ19ہزار259 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں4473اور پنجاب میں5919اموات ہوچکیں، خیبرپختونخوا میں یہ خطرناک وائرس 2196 جانیں نگل چکا ہے جب کہ اسلام آباد میں536 ،،،،بلوچستان میں 202،،، گلگت بلتستان103،،،، اور آزاد کشمیر میں 328 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے ہیں۔
سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ62ہزار503 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب میں وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد1لاکھ93ہزار054،، خیبرپختونخوا میں77ہزار972اور بلوچستان19ہزار290ہوگئی، وفاقی دارالحکومت میں50ہزار96، آزاد کشمیر میں 11ہزار377،،، گلگت بلتستان میں 4ہزار967 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.