پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر برقرار، مزید47 اموات، 2 ہزار 333 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا زور برقرار ہے، ایک دن میں مزید 47 افراد لقمہ اجل بن گئے، جب کہ 2 ہزار 333 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں51 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2  ہزار 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں 4 لاکھ 52 ہزار 267، پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار 701، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 874  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں 1 لاکھ 4ہزار 472، گلگت بلتستان میں 10 ہزار264،بلوچستان میں 32 ہزار 796 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 864 کیسز کی تعداد ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے 47 افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 374 ہوچکی ہے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار947 ہو چکی ہے،ملک بھر میں4ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد رہی۔

Comments are closed.