پاکستان کورونا مزید 63 انسانی زندگیاں نگل گیا، 2 ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے مزید 63 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 512 نئے کورونا وائرس کی تصدیق بھی ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2512 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہوگئی ہے۔

نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 49 ہزار 349، پنجاب میں 4 لاکھ 20 ہزار 615، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738 اور اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 923 کیسز کی تعداد ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، بلوچستان میں 32 ہزار 722 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز کی تعداد ہے۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 63 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جس کے بعد پاکستان میں وباء کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 135 ہوچکی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.4 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 5117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.