پاکستان کے میٹھے رسیلے آموں کی دنیا دیوانی ہے، ہر سال بہترین کوالٹی کے آم دنیا بھر میں برآمد کیے جاتے ہیں،رواں سیزن میں ڈیڑھ لاکھ ٹن آم برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے ذریعے 12 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
رواں سیزن میں آم کی برآمدات کا ہدف ایک لاکھ 50 ہزار ٹن رکھا گیا ہے، جس سے 12 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔ جب کہ گذشتہ سال ایک لاکھ 40 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔جس کی بدولت 12 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق روں سیزن میں آم کی پیداوار کا تخمینہ 18 لاکھ ٹن ہے، جبکہ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے پیداوار 15 فیصد تک کم رہنے کا خدشہ ہے۔ ملکی مارکیٹ میں دستیابی کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے آموں کی برآمدات میں 10 ہزار ٹن کا اضافہ ہوگا
فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد نے مزید بتایا کہ معیار کی بہتری کے لیے ہارٹیکلچر ویژن 2030 تشکیل دیا ہے، منصوبہ کے لیے وفاقی حکومت کو مشاورت فراہم کردہے ہیں۔
Comments are closed.