اسلام آباد : پاکستان ٹیکس بڑھائے، سبسڈی کم یا ختم کرے۔آئی ایم ایف نے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ مشن چیف ناتھن پورٹرکا کہنا ہے کہ تعمیری بات چیت ہوئی۔آئندہ چند روز میں ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کے پروگرام سے متعلق خیالات کی قدر کرتے ہیں۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 10 دن تک نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات۔عالمی مالیاتی ادارے نے اعلامیہ جاری کر دیا۔آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کا دورہ کیا۔31 سے9 فروری تک پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان پالیسی اور مالیاتی معاملات مذاکرات ہوئے۔ملکی اورغیرملکی قرضوں کی ادائیگی اورٹیکس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کومستقل بنیادوں پرٹیکس بڑھانے اورتوانائی کے شعبےمیں گردشی قرضے کو ختم کرنےکےلیےاقدامات کی ضرورت ہے۔پاکستان کوسبسڈی کم یا ختم کرنا ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج ریٹ بہتر ہونےسے پاکستان میں ڈالرکی ترسیل بہتر ہو گی۔فیصلہ کن پالیسیوں پربروقت عملدرآمد سے پاکستان میں میکرو استحکام آئے گا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران غریب ترین طبقے کے سماجی تحفظ کو بڑھانے اورسیلاب متاثرین کی مدد کرنے پربھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ آن لائن مذاکرات جاری رہیں گے۔
Comments are closed.