پاکستان کا بھارت میں 7 کلوگرام یورینیم برآمدگی پر اظہار تشویش، تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان نے بھارت میں غیرمجاز افراد سے 7 کلوگرام قدرتی یورینیم برآمدگی کے واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں غیرمجاز افراد کے قبضے سے 7 کلوگرام قدرتی یورینیم کی برآمدی سے متعلق رپورٹس باعث تشویش ہیں۔ ایٹمی مواد کا تحفظ کسی بھی ملک کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں کہ  ایک بڑی مقدار میں حساس ایٹمی مواد ریاست کے کنٹرول سے باہر کیسے نکلا، بھارتی حکومت ان وجوہات کی بھی نشاندہی کریں جن کے باعث نیچرل یورینیئم چوری ہوا۔

Comments are closed.