اسلام آباد: پاکستان نے چین کی جانب سے بھارتی ریاست اروناچل پردیش کا نام تبدیل کرنے اور اسے اپنے نقشے میں شامل کرنے کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کی طرف سے اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی پیش رفت کو نوٹ کیا ہے اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر مسلسل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
چینی حکومت نے حال ہی میں اروناچل پردیش کا نام تبدیل کرکے اسے “زَنگ نان” قرار دیا ہے۔ چین نے اس علاقے میں 27 مقامات کے نام بدل دیے ہیں جن میں 15 پہاڑ، 5 رہائشی علاقے، 4 پہاڑی درے، 2 دریا اور ایک جھیل شامل ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ “زَنگ نان” تاریخی، جغرافیائی، انتظامی اور حدود اربع کے لحاظ سے چین کا حصہ ہے اور ان مقامات کے ناموں کی تبدیلی چین کا اندرونی معاملہ ہے۔
پاکستان کا اس معاملے میں مؤقف بھارت کے لیے ایک اور سفارتی جھٹکا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی میں کمی نہیں آئی۔
پاکستان نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ چین کے علاقائی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ میں اس کا ساتھ دیتا رہا ہے، اور آئندہ بھی دیتا رہے گا۔
Comments are closed.