پاکستان تحریک انصاف کا مذاکرات کے لیے حکومت سے رابطہ

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش قبول کی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے ہمیشہ سے سیاسی مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کی گئی ہے۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنا کا راستہ ہوتا ہے، انتشار نہیں۔

دوسری جانب حکومت سے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے۔

Comments are closed.