پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک کی جانب سے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی میں مزید ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک کی جانب سے کورونا وبا کے باعث پاکستان کو مزید ایک ارب 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے جس کے تحت یہ قرضے موخر ہوجائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی پر ممکنہ ریلیف جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران ملے گا، جس کے بعد پاکستان کے موخر ہونے والے قرض کا حجم 3 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوجائے گا۔
خیال رہے پاکستان کو مئی سے دسمبر 2020 میں پہلے مرحلے میں 1 ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا ریلیف ملا تھا اور جنوری سے جون 2021 تک مزید 1 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کے قرضے موخر ہوئے ہیں۔
Comments are closed.