پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نیا ٹریول ایڈوائزری نوٹی فکیشن این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کیا ہے
کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی۔کیٹیگری سی میں جنوبی افریقا، برزایل، زمبابوے، بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں، سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قراردی گئی ہے۔
ان ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ، پی اوسی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار رہے گی، کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 30 اپریل تک نافذالعمل جبکہ سفری پابندیوں پر نظرثانی 28 اپریل کو این سی او سی اجلاس میں کی جائے گی۔
Comments are closed.