وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے پرتپاک استقبال پر دلی خوشی ہوئی۔
پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے میں ہم پاک قطر تعلقات کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔
Comments are closed.