وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے ویکسین چین سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ کابینہ کی کمیٹی نے انسداد کورونا ویکسین چین سے خریدنے کا فیصلہ کیا،چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین خریدی جائے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان ابتدائی طور پر 14 لاکھ خوراکیں خریدے گی، ویکسین 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے سمیت دیگر ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر ادارے بھی کورونا سے بچاؤ کے لئے منظور شدہ ویکسین درآمد کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.