رواں ماہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان پہنچیں گی جس میں سے 90 فیصد کورونا ویکسین پاکستان نے خریدی ہے، ویکسین میں موڈرنا، فائزر، آسٹرازنیکاویکسین، سائینو ویک وغیرہ شامل ہیں۔
ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن (ای پی آئی) کے ذرائع کے مطابق رواں ماہ کورونا پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے ویکسین بڑی مقدار پاکستان پہنچے گی اور تقریباً ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی، رواں ماہ آنے والی 90 فیصد کورونا ویکسین پاکستان نے خریدی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ موڈرنا، فائزر، آسٹرازنیکاویکسین، سائینو ویک، کین سائینو، سائینو فارم پاکستان لائی جائے گی جبکہ پاکستان کو رواں ماہ کوویکس سے آسٹرازنیکا ویکسین ملنے کا امکان ہے۔ پاک ویک ویکسین کیلئے بھاری خام مال درآمدکیاجائے گا، پاکستان پاک ویک کیلئے خام مال چینی کمپنی کین سائینو سے لے گا۔
ذرائع نے کہا کہ گزشتہ 4روزمیں45 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں اور آئندہ 2 روز میں چین سے 20 لاکھ سائینو ویک ڈوز پاکستان پہنچیں گی جبکہ چین سے سائینو ویک کی اگلی کھیپ 20 جولائی کے بعد ملے گی۔
Comments are closed.