اسلام آباد: پاکستان نے ایک مرتبہ پھر جذبہ خیر سگالی کے تحت بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کورونا سے نمٹنے کے لیے افغانستان کو ضروری طبی سازوسامان بھجوانےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر کورونا سے نمٹنے کے لئے طبی سازوسامان فراہمی کا فیصلہ کیا، افغانستان کو 15 آئی سی یو وینٹی لیٹرز، 500 آکسیجن سلنڈرز، 25 ہزار این 95 ماسکس،10 ہزار جی ایس ایم اور 80 سوٹ فراہم کئے جائیں گے، پاکستان افغانستان کو 5ہزار گاگلزاور 500 تھرمل گنز بطورامداد فراہم کرے گا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) افغانستان کو فراہم کی جانے والی اشیا کی خریداری کرے گا ،ذرائع کے مطابق طبی سازوسامان کے ٹرانسپورٹیشن چارجز افغان حکومت خود اداکرے گی، ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے 50 ہزار آکسیجن سلنڈرز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، افغان حکومت نے کہا تھا کہ افغانستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔
Comments are closed.