پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کے ملزم کوسزائے موت

ملزم رضوان حبیب کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 5لاکھ روپے،اغواء کے جرم میں 10سال قید اورایک لاکھ روپے،زیر دفعہ 201جرم میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا بھی سنائی گئی،ملزم حریت اللہ کو زیر دفعہ 201جرم میں سات سال قید اور ایک لاکھ روپے،ملزم سطان احمد کوزیر دفعہ 201جرم میں سات سال قید اورایک لاکھ ہرجانہ کی سزا سنائی گئی،ملزمان یوسف زائدہ اور رشید کو بری کر دیا گیا:راولپنڈی کی مقامی عدالت کا فیصلہ

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔کیس کے مرکزی ملزم رضوان حبیب کو سزائے موت اور دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔ملزم حریت اللہ اور سلطان احمد کو سات،سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔ملزمان یوسف زائدہ اور رشید تینوں کو بری کر دیا گیا۔

کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنایا۔۔فصلہ سننانے کے موقع پر تمام ملزمان موجود تھے۔امریکی ایف بی آئی ٹیم بھی موقع پر موجود تھی۔ملزم رضوان حبیب کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 5لاکھ روپے۔اغواء کے جرم میں 10سال قید اورایک لاکھ روپے۔زیر دفعہ 201جرم میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔

ملزم حریت اللہ کو زیر دفعہ 201جرم میں سات سال قید اور ایک لاکھ روپے۔ ملزم سطان احمد کوزیر دفعہ 201جرم میں سات سال قید اورایک لاکھ ہرجانہ کی سزا سنائی گئی۔راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی۔سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے انوسٹی گیشنز اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

Comments are closed.