بارسلونا کے علاقے پابلے سیک کے علاقے میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک پاکستانی نوجوان شہید ہو گیاہے۔ آتشزدگی کے باعث 9 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی تشویشناک حالت کے باعث ان کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔ آگ پھیلنے کے باعث لوگوں نے ہوٹل کی تیسری منزل سے چھلانگیں لگائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔
بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانے کے ذرائع کے مطابق آگ سے شہید ہونے والے پاکستانی شہری کا تعلق ضلع گجرات سے ہے۔ قونصل خانہ لواحقین سے مکمل رابطے میں ہے اور شہید ہونے والے شہری کے اہلخانہ کل بارسلونا پہنچے گے۔
گجرات سے تعلق رکھنے والے شہری ساراگوسا سے بارسلونا موبائل شاپ کا سامان خریدنے آئے تھے۔بارسلونا کے ہوٹل میں انھوں نے رہائش اختیار کی ہوئی تھی
Comments are closed.