بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کی بلاوجہ گرفتاری

اسلام آباد: بھارتی حکومت پاکستان دشمنی میں ویانا کنونشن اور سفارتی آداب بھول گئی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔ پاکستان نے بھارت کو بتا دیا ہے وہ اس حرکت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے ایک پاکستانی ہائی کمیشن اہل کار کو کئی گھنٹے حراست مین رکھا، اور ایک صفحے پر زبردستی دستخط کرانے کے بعد چھوڑا گیا۔

 پاکستان نے اس معاملے پر بھارت سے شدید  احتجاج کیا ہے۔ اور مودی سرکاری پر واضح کیا کہ بھارتی اقدام ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان اس حرکت کا بھارت کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے ۔

Comments are closed.