واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان اور امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
پاکستان کے سفیر مسعود خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک مختصر بیان میں لکھا ہے کہ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاکستانی سفیر نے لکھا ہے کہ سینیٹر لنڈسے گراہم امریکی سیاست کی قدآور شخصیت ہیں، پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے سینیٹرلنڈسے گراہم کی یقین دہانی کی قدر کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سینیٹر لنڈسے گراہم کو پاکستان میں انتہائی قدرومنزلت سے دیکھا جاتا ہے۔
سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کے حوالے سے سینیٹر لنڈسے گراہم کے کردار کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
Comments are closed.