مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 کے دوران یورپی یونین کے لئے پاکستانی برآمد میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، برآمدی حجم سات ارب 47 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جولائی2020 سے اپریل 2021 کے درمیان یورپی یونین کے لئے پاکستانی برآمدات میں 17.4 فیصد اضافہ ہوا اس عرصے میں یورپی یونین کیلئے برآمدات 7ارب 47کروڑ 40لاکھ ڈالر رہیں۔گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 6ارب 36کروڑ 70لاکھ ڈالر تھیں۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پولینڈ کیلئے پاکستانی برآمدات میں 23فیصد، سویڈن کیلئے 21فیصد، نیدرلینڈ 21 فیصد اضافہ ہوا، جرمنی کے لیے برآمدات 19فیصد، فرانس 14 بلجئیم 12اور اٹلی ک لیے برآمدات 4فیصد بڑھیں،دس ماہ مین سپین کو برآمدات میں 2فیصد اضافہ ہوا۔
مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے، مشکل حالات میں برآمدات میں اضافے پر برآمدکنندگان کی کارکردگی قابل ستائش ہے، برآمدکنندگان کو سہولیات کی فراہمی پر ٹریڈ افسران کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے۔
Comments are closed.