پاکستانی کوہ پیماؤں کی پانچ رکنی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر لی۔
کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے والی ٹیم کا تعلق بلتستان کے علاقہ ہوشے سے ہے، کوہ پیماؤں کی ٹیم کی قیادت تقی ہوشے کررہے تھے، ٹیم میں علی درانی،یوسف،حسن،مشتاق شامل ہیں۔
پاکستانی نوجوان کوہ پیماؤں کی ٹیم نے علی الصبح پش آپ کے تحت 4 بجے سمٹ کرلی، ٹیم ہوشے نے اپنی کامیابی عظیم قومی ہیرو علی سدپارہ کے نام کردی۔
Comments are closed.