خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں ضلع بٹگرام کی رہائشی خاتون کے ہاں سات بچوں کی پیدائش ہوئی۔

خیبرپختونخوا ضلع بٹگرام کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں،  اہل خانہ کے مطابق 7 جڑواں بچوں کو جنم دینے والی 34 سالہ رخسانہ پہلے سے 2 بچیوں کے ماں ہیں۔

ڈاکٹرز نے  بتایا کہ نارمل بچے کی پیدائش 36 ہفتوں میں ہوتی ہے لیکن ان کی پیدائش 32 ہفتے بعد ہوئی ہے، جس کے  باعث بچوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، تاہم تمام بچے اور انکی ماں مکمل صحت یاب ہیں۔

Comments are closed.