پاکستان میں کورونا وائرس کے ساڑھے تین ہزار کے قریب نئے مریض رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی، قاتل وباء کی چوتھی لہر نے مزید 82 زندگیوں کا خاتمہ کر دیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین ہزار 480 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی اور ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ایک ہزار 367 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، قاتل وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 82 انسانی جانوں کا خاتمہ کر دیا ہے، جس کے بعد ملک میں اس وباء کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 662 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 521، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 11 ہزار 808، خیبرپختونخواہ میں 1 لاکھ 67 ہزار 782 اور بلوچستان 32 ہزار579 ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار 347 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 150 اور آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 210 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 50 فیصد رہی، جبکہ تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 5 ہزار 373 ہوگئی، جو ملک کے مختلف علاقوں کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
Comments are closed.